یہ بات ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز جمہوریہ آذربائیجان کے صدر 'الہام علی اف' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشترکہ صلاحیتوں اور مضبوط عزم اور ارادوں کے زریعے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ گہرے تعلقات کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے.
روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع دینے کے لئے کوئی رکاوٹیں موجود نہیں ہے اور مشترکہ معاہدات کے جلد نفاذ کرنا علاقائی اور باہمی تعلقات کو بڑھ سکتا ہے.
انہوں نے کہا کہ تہران اور باکو کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مستقبل بہت ہی روشن ہے اور ہمیں امید ہے کہ معاہدوں کے جلد نفاذ کے ساتھ نقل و حمل، توانائی اور تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط ہوجائے گا.
ایرانی صدر نے دہشتگردی، انتہا پسندی سے مقابلے کرنے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اتحاد اور بھرپور کوشش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اسلامی ممالک میں انتہا پسندی کی جڑ کو خاتمہ کرنا چاہیئے.
الہام علی اف نے ایک بار پھر ڈاکٹر روحانی کو 12ویں صدارتی انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات بہت ہی اچھی سطح پر پہنچ گئی ہے.
انہوں نے معاہدوں کے نفاذ کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے رشت آستارا ریلوے لائن معاہدے پر دستخط کیا جائے گا.
آذری صدر نے توانائی، آٹوموٹو اور دوائیں کے شعبون میں ایران کی فعال کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں قوموں کے مفادات کے لئے کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا پرعزم ہیں.
انہوں نے علاقائی مسائل کے حوالے سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم تہران کے ساتھ خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے تشدد، انتہاپسندی اور دہشتگردی سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے باہمی تعاون کی ترقی کا خواہاں ہیں.
اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران فریقین نے تین فریقی اجلاس ميں شرکت کرنا اور علاقائی تبادلات کے مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا.
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے پیر کے روز اپنے ایک پیغام میں اپنے آذری ہم منصب الہام علی اف کو جمہوریہ آذربائیجان کے قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی.
9393*274**
ایران،آذربائیجان صدور کا ٹیلی فونک رابطہ/تعلقات بڑھانے کا خیرمقدم کرتے ہیں: روحانی
30 مئی، 2017، 9:37 AM
News ID:
3468634
تہران - ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران،باکو تعلقات کی توسیع کے لئے موجودہ سنہری مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ ناگزیر ہے.