23 مارچ، 2017، 8:35 PM
News ID: 3437957
T T
0 Persons
ايراني بحريہ كے سربراہ كي غيرملكي نمائندوں سے ملاقاتيں

كوالالمپور - ارنا - ايران كي بحريہ فورسز كے سربراہ رئير ايڈمرل 'حبيب اللہ سياري' نے ملائيشيا كے شہر لنكاوي ميں منعقدہ 2017 بين الاقوامي سمندري اور دفاعي نمائش (LIMA) كے موقع پر اپنے مختلف ہم منصببوں سميت ايشيائي اور يورپي ممالك كے نمائندوں سے ملاقاتيں كيں.

لنكاوي ميں منعقدہ 2017 بين الاقوامي سمندري اور دفاعي نمائش كے موقع پر حبيب اللہ سياري نے ملائيشيا كے وزير دفاع 'ہشام الدين حسين' سے ملاقات كے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمي پيشہ ورانہ امور پر تبادل خيال كيا.



ايراني بحريہ كے سربراہ نے ملائيشيا كے آرمي چيف 'راجامحمد افندي راجا محمد نور' سے ملاقات ميں دوطرفہ دفاعي تعلقات پر تبادلہ خيال كيا.



ملائيشيا كے بحريہ سربراہ 'احمد قمرالزمان بن حاج احمد بدرالدين' سے ملاقات كے دوران باہمي تعلقات اور باہمي دلچسپي كے امور پر تبادلہ خيال كيا. گيا



حبيب اللہ سياري نے ملائيشيا كے شہر لنكاوي ميں جاري 2017 بين الاقوامي سمندري اور دفاعي نمائش (LIMA) كے موقع پرسري لنكا، بھارت، كينيڈا، اٹلي، آسٹريليا، متحدہ عرب امارات اور تركي كے مختلف فوجي نمائندوں سے ملاقاتوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران اور ان ممالك كے ساتھ دفاعي تعلقات كے فروغ پر زور ديا.



بين الاقوامي سمندي اور دفاعي نمائش ميں آنے والے بحري سربراہان كے درميان كل جمعرات كے روز خصوصي اجلاس منعقد ہوگا جس ميں باہمي پيشہ ورانہ اور بحريہ سلامتي پر تبادلہ خيال كيا جائے گا.



يہ بين الاقوامي نمائش 25 مارچ تك جاري رہے گي.



ملائشيا كے بين الاقوامي سمندي اور دفاعي نمائش ميں آسٹريليا، چيك، ايسٹونيا، فرانس، جرمني، ہانگ كانگ، بھارت، انڈونيشيا، آئر لينڈ، اٹلي، نيدرلينڈ، لتھوانيا، جاپان، ناروے، فلپائن، پولينڈ، آسٹريا، بيلجيم، برازيل، بيلارس، برونائي، كينيڈا اور چين شركت كي ہے.



ملائيشيا ميں جاري يہ دفاعي نمائش ايشيا پيسيفك كے علاقے ميں منعقد ہونے والي سب سے بڑي سمندري اور فضائي نمائش ہے جس كا مقصد دفاعي صنعت كے ساتھ سول انڈسٹري كو بھي فروغ دينا ہے.



271**