روسي کمپني نے گزشتہ بدھ کے روز اپنے ايک بيان ميں کہا کہ بوشہر جوہري پلانٹ کي مينوفيکچرنگ اور سمبلينگ آپريشن ميں دو ايراني کمپني بھي شريک ہيں.
اس بيان ميں کہا گيا کہ بوشہري پلانٹ کے دوسرے فيز کي تعمير کے لئے ايراني ماہرين کي صلاحيت سے استفادہ کيا جارہاہے.
تفصيلات کے مطابق، بوشہر جوہري پلانٹ کا دوسرا يونٹ مکمل طور پر تيار ہوکر 2024 تک ايران کا حوالہ کرديا جائے گا اور 2026 تک اس پلانٹ سے بجلي کي پيداوار کا آغاز کيا جائے گا جس کے ذريعے سے جوہري بجلي کي پيداوار ايک ہزار ميگاواٹ سے 3100 ميگاواٹ تک اضافہ ہوجائے گا.
روسي نيوز ايجنسي روسيا سوگودنيا (روس ٹودے) کے مطابق؛ کمپني کے چيف ايگزيکٹو آفيسر يوجيني رومانوف نے کہا کہ ايران کے ساتھ دستخط ہونے والے معاہدے کي معياد پانچ سالہ ہوگي.
بوشہر پاور پلانٹ ايک ہزار ميگاواٹ ايٹمي ري ايکٹر ہے جس ميں گزشتہ سال بجلي پيدا کرنا شروع کرديا.
ايران کے جوہري توانائي آرگنائزيشن اور روسي کمپني روس ايٹم نے 2014 ميں بوشہر پاور پلانٹ کے دوسرے اور تيسرے يونٹس کي تعمير کے لئے ايک معاہدے پر دستخط کئے تھے.
274**
ایران،روس کی کمپنیوں نے بوشہر جوہری پلانٹ کے دوسرے فیز کی تعمیر کا آغاز کردیا
16 مارچ، 2017، 7:40 AM
News ID:
3437145
![ایران،روس کی کمپنیوں نے بوشہر جوہری پلانٹ کے دوسرے فیز کی تعمیر کا آغاز کردیا ایران،روس کی کمپنیوں نے بوشہر جوہری پلانٹ کے دوسرے فیز کی تعمیر کا آغاز کردیا](https://img9.irna.ir/old/Image/1395/13951226/3437145/N3437145-5736782.jpg)
ماسکو - ارنا - روس کی سرکاری کمپنی (ROSATOM) نے کہا ہے کہ ایرانی کمپنیوں کے تعاون سے بوشہر ایٹمی پاور پلانٹ کے دوسرے یونٹ کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے.