يہ خصوصي تقريب ايك مقامي ہوٹل ميں منعقد ہوئي جس ميں پاكستان كے وفاقي وزير تجارت 'خرم دستگير خان' مہمان خصوصي تھے.
ايراني سفير 'مہدي ہنردوست' نے اس تقريب ميں شريك اعلي پاكستاني حكام، مذہبي، سياسي اور ثقافتي شخصيات سميت اسلام آباد ميں تعينات غيرملكي سفيروں اور سنئير سفارتكاروں كا استقبال كيا.
اس تقريب ميں ايراني اسكول كے طلبا نے ايران اور پاكستان كے قومي ترانہ پڑھے اور اس كے ساتھ اسلامي انقلاب سے متعلق كچھ نغمے بھي پيش كئے.
تقريب كے خصوصي مہمان اور وزيراعظم پاكستان كے خصوصي نمائندہ وفاقي وزير تجارت خرم دستگير خان نے اسلامي انقلاب كي 38ويں سالگرہ كے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران كي قوم، اعلي قيادت، حكومت اور پاكستان ميں تعينات ايراني سفير كو مباركباد پيش كي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ پاكستان اور ايران كے ديرينہ تاريخي و ثقافتي تعلقات ہيں. ہمارے باہمي تجارت ميں اضافہ ہو رہا ہے. پاكستان اور ايران كے باہمي تعلقات اب ايك تجارتي شراكت داري ميں تبديل ہو رہے ہيں.
خرم دستگير خان نے مزيد بتايا كہ تين روز قبل اپنے تجارتي تعلقات كو باقاعدہ بنانے كے ليے اسٹيٹ بنك آف پاكستان كا ايران كے مركزي بنك سے معاہدہ ہوا.
انہوں نے كہا كہ ايراني صدر حسن روحاني كے دورہ پاكستان كے دوران بھي پاك-ايران تجارت كے قيام كے معاہدے پر دستخط ہوں گے.
پاكستاني وزير تجارت نے مزيد كہا كہ آنے والے دنوں ميں پاك-ايران تجارت كا حجم پانچ ارب ڈالر تك بڑھايا جائے.
ايراني سفير مہدي ہنردوست نے اس موقع پر اپنے خطاب ميں ايران كے قومي دن كے موقع پر باني انقلاب حضرت امام خميني (رح)، سپريم ليڈر آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي اور شہدائے انقلاب كو خراج تحسين پيش كيا اور كہا ان شخصيات كي انتھك كوششوں سے شجر اسلام كي آبياري اور ظالم حكمران كا خاتمہ ممكن ہوا.
انہوں نے بتايا كہ گزشتہ 38 سالوں كے دوران ايران نے سختيوں، پابنديوں اور عالمي طاقتوں كي جارحانہ پاليسيوں كے باوجود ترقي اور كاميابي كا سفر جاري ركھا اور آج ايران پوري دنيا ميں ايك اہم سياسي، ثقافتي اور سائنسي طاقت كے طور پر ابھر رہا ہے.
اس تقريب كي اہم بات يہ تھي كہ ايراني سفير نے انگريزي كے ساتھ اپني تقرير اردو زبان ميں پڑھي جس سے حاضرين نے سراہا. اس كاوش سے يہ بات ظاہر ہوتي كہ ايران اپنے برادر اور دوست ملك پاكستان كے ساتھ تعلقات كو كتني اہميت ديتا ہے.
اس پروقار تقريب كے موقع پر اسلامي انقلاب سے متعلق تصويروں كي نمائش كا بھي اہتمام كيا گيا جس كو شركاء كي جانب سے بھرپور پذيرائي ملي.
274**
پاكستان ميں ايراني سفارتخانہ كي جانب سے انقلاب سالگرہ كي تقريب كا انعقاد
10 فروری، 2017، 8:48 PM
News ID:
3411705
اسلام آباد - ارنا - اسلامي انقلاب كي تاريخي فتح كي 38ويں سالگرہ اور ايران كے قومي دن كي مناسبت سے پاكستان ميں واقع اسلامي جمہوريہ ايران كے سفارتخانے كي طرف سے اسلام آباد ميں ايك خصوصي تقريب كا انعقاد كيا گيا.