آیت اللہ خامنہ ای کی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) اور شہداء کے مزار پر حاضری

تہران - ارنا - سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کی وطن واپسی کی مناسبت سے بانی انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی اور انقلاب کے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا.

قائد اسلامي انقلاب نے اس كے بعد تہران عمارت سانحے ميں شہيد ہونے والے فائر فائٹرز، انقلاب كے شہداء اور مقدس مقامات كے دفاع كے لئے اپني جانوں كا نذرانہ دينے والے شہدا كي ارواح كے لئے فاتحہ خواني كي اور ان كے درجات كي بلندي كے لئے دعا فرمائي.



اسلامي انقلاب كي 38ويں سالگرہ كے موقع پر دارالحكمت تہران سميت ايران كے مختلف شہروں تقريبات منعقد كيا جائے گا.



ايراني قوم عشرہ فجر كي مناسبت سے پورے ملك ميں نكالے جانے والے جلوسوں ميں بھرپور شركت كرتے ہوئے اپني اسلامي رياست، باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني(رہ) اور قائد اسلامي انقلاب حضرت آيت اللہ خامنہ اي سے وفاداري كا ثبوت پيش كرے گي.



٢٧٤**