24 اگست، 2016، 12:02 PM
News ID: 3324085
T T
0 Persons
جاپان کا ایرانی پستوں کی برآمد پر دلچسپی کا اظہار

ساوه - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے مرکزی صوبے میں زارندیہ شہر کے پستہ باغات کے دورے پر آنے والے جاپانی تاجروں کے وفد نے ایرانی پستوں کی برآمد پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا.

يہ بات زارنديہ كے گورنر محمد كردي نے ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.



انہوں نے كہا كہ جاپاني تاجروں كے وفد نے اسلامي جمہوريہ ايران كے زارانديہ شہر كي زرعي مصنوعات بالخصوص پستا كي برآمدات كے حوالے سے موجود امكانات كا جائزہ ليا.



اس موقع پر محمد كردي نے مزيد كہا كہ ايراني شہر زارانديہ كي زرعي مصنوعات كا اعلي پيداواري معيار ہونے كي وجہ سے خليج فارس كے عرب ممالك اور ديگر ايشيائي اور يورپي ممالك سميت دنيا كے مختلف ممالك كي جانب سے خيرمقدم كيا گيا ہے.



انہوں نے كہا كہ ايراني شہر زارانديہ كے پستہ كو دنيا بھر ميں اس كے خاص معيار اور زائقہ كي وجہ سے خاص مقبوليت حاصل ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران سے پستا سالانہ غيرملكي منڈيوں كو برآمد كيا جاتا ہے.



271**