23 جولائی، 2016، 11:09 AM
News ID: 3159304
T T
0 Persons
میونخ میں خوف کی فضا کا راج/فائرنگ واقعے میں 10 افراد ہلاک،16 زخمی

برلن - ارنا - یورپ میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی لہر جرمنی کے شہر میونخ پہنچ گئی اور اس بار ایک شاپنگ سنٹر میں فائرنگ کرکے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا گیا.

گزشتہ جمعے كے روز جرمني كے شہر ميونخ كے شاپنگ سنٹر ميں اندھا دھند فائرنگ سے ہلاكتوں كي تعداد دس ہو گئي، 16 افراد زخمي ہيں. حملہ آور نے فائرنگ كے بعد خودكشي كر لي.



ميونخ پوليس كا كہنا ہے كہ حملہ آور اٹھارہ سال كا دوہري شہريت ركھنے والا جرمن باشندہ تھا جو ميونخ ہي كا شہري تھا اور پوليس كو اس كے بارے ميں اس سے قبل معلومات نہيں تھيں.



واقعے كے بعد ميونخ كي اہم شاہراہوں پر ٹريفك جام ہوگيا جبكہ ريسكيو، پوليس وينز اور ايمبولنس كو جائے وقوعہ كي جانب جاتے ديكھا گيا ہے.



خيال رہے كہ گذشتہ دنوں بھي ايك نو عمر نے جرمني كي مقامي ٹرين ميں چاقو اور كلہاڑي كے وار كركے 5 افراد كو زخمي كرديا تھا، مذكورہ حملہ آور كے حوالے سے دعويٰ كيا گيا ہے كہ وہ ايك 'نو عمر پناہ گزين' تھا.



اسلامي جمہوريہ ايران سميت عالمي برادري نے ميونخ ميں فائرنگ واقعے كے حوالے سے جرمن قوم اور حكومت كے ساتھ يكجہتي كا اظہار كيا ہے.



ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمي نے جرمن حكومت اور قوم كے ساتھ ہمدردي كا اظہار كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ دہشتگردي كے خاتمے كے لئے بلا تعطل اور اجتماعي تعاون ناگزير ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ دہشتگردي كو جڑ سے اكھاڑنے كے لئے عالمي برادري مخلص كردار ادا كرے.



واضح رہے كہ گذشتہ كچھ سالوں سے يورپ كے مختلف ممالك ميں دہشت گردي كے حملوں ميں اضافہ ہو ہے، گذشتہ ہفتے فرانس كے شہر نيس ميں ايك شخص نے عوام كو ٹرك سے كچل ديا تھا، اس حملے ميں 84 افراد ہلاك ہوگئے تھے.





۲۷۴**