23 جنوری، 2016، 10:53 AM
News ID: 3023953
T T
0 Persons
چینی صدر کا ایران کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے پر زور

تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے چین کے صدر 'شی چن پنگ' نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرنا چاہتا ہے.

يہ بات صدر شي چن پنگ نے ايراني دارالحكومت 'تہران' پہنچنے پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.



اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ بيجنگ تہران كے ساتھ ديرپا اور مضبوط تعاون كرنے كا خواہاں ہے.



انہوں نے كہا كہ چيني اور ايراني قوميں ہميشہ سے ايك قريبي رشتے ميں جڑي ہوئي ہيں.



دونوں ممالك كے درميان تعاون كا حوالہ ديتے ہوئے چيني صدر نے كہا كہ تہران اور بيجنگ عالمي اور علاقائي مسائل پر ايك دوسرے كے مؤقف كي تاييد كرتے ہيں.



انہوں نے مزيد كہا كہ ايران جوہري معاہدے كے بعد دونوں ممالك كے درميان روابط كے نئے باب كھوليں گے.



۲۷۴**