نیویارک - IRNA - اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ ایران لاذقیہ اور طرطوس میں عوام کے خلاف وسیع پیمانے پر تشدد کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکام شہریوں کے قتل عام اور ہر قسم کے تشدد کو روکنے، شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد تک بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنائیں۔