تہران (ارنا) صیہونی اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے نیتن یاہو کی کابینہ کی جانب سے شاباک کے سربراہ رونن بار کی برطرفی اور صیہونی حکومت میں پیدا ہونے والے سیاسی اور عدالتی بحران کے بارے میں کہا کہ نیتن یاہو کی ذمہ داری سے فرار اور "قطر گیٹ" کے معاملے کا خوف شاباک کے سربراہ کی جلد بازی اور پراسرارانہ برطرفی کی اصل وجہ ہے۔