تہران، ارنا - ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تناظر میں نطنز کی افزودگی سائٹ پر سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے ایک فعال نگرانی والا کیمرہ موجود ہے۔