تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی اندورنی تبدیلیوں سے متعلق گروپ 7 کا بیان اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے اور دراصل ایران کے اندر بدامنی اور دہشت گردانہ حملوں کو اکسانے والا اور فروغ دینے والا ہے۔ اور اس بیان کو جاری کرنے والوں کو اپنے ان موقف کے لیے ایران کے عوام کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔