ارومیہ جھیل نیشنل پارک میں ایرانی پیلے ہرن کی افزائش نسل کی یہ جگہ رشکان کمپلیکس میں 6 ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ یہ ایران کے جانوروں کی حفاظت کے کامیاب ترین منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس سال موسم بہار میں یہاں 3 ایرانی پیلے ہرنوں کی پیدائش اس کمیاب ہوتی نسل کے لیئے امید کا پیغام ہے۔ ایرانی پیلے ہرن ایرانی جنگلی حیات کی اہم قسم میں سے ایک ہے جس کے معدوم ہونے کا خطرہ ہے۔ حالیہ برسوں میں، ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم نے پیلے ہرن کے تحفظ کے لیے قومی ایکشن پلان کی شکل میں ان ہرنوں کی آبادی کو بحال کرنے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے، اور مختلف علاقوں میں اس نسل کی افزائش کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ