26 نومبر، 2024، 10:13 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85671199
T T
0 Persons
اسرائيل میدان جنگ میں جو حاصل نہ کرسکا مذاکرات میں کیسے حاصل کرسکتا ہے، حماس

تہران - ارنا - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے ایک سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت مذاکرات میں اپنی ناکامیوں کا ازالہ کرنا چاہتی ہے لیکن وہ اس مقصد کو کبھی حاصل نہیں کرسکے گی۔

المیادین نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے امریکہ کی آخری تجویز اس ملک کے صدارتی انتخابات سے پہلے پیش کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت چاہتی ہے کہ پہلے اس کے قیدی چھوڑ دیئے جائيں اور حماس ہتھیار ڈال دے پھر وہ فیصلہ کرے کہ جنگ بند کرنا ہے یا نہیں۔

حماس کے سینئر رکن نے کہا کہ جو مقصد میدان جنگ میں حاصل نہ کرسکا وہ مذاکرات کے ذریعے حاصل کرنا چاہتا ہے۔   

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ مذاکرات کے میدان میں اپنی شکستوں کی تلافی کرسکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .