14 فروری، 2024، 9:59 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85387261
T T
0 Persons

لیبلز

ایران، برکس تنظیم کی گنجائشوں سے پورے طور سے استفادہ کریں گے: وزیر اقتصاد

تہران/ ارنا: ایران کے وزیر اقتصاد و خزانہ سید احسان خاندوزی نے تاتارستان کے صدر سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس تنظیم کی رکنیت کے لئے ضروری اقدامات شروع کردئے ہیں۔

تاتارستان کے صدر رستم مینیخانف کے دورہ تہران کے موقع پر ان سے ملاقات کرتے ہوئے معاشی امور کے وزیر نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے پیش نظر جمہوریہ تاتارستان کے ساتھ خصوصی طور پر تعاون میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے جمہوریہ تاتارستان میں برکس تنظیم کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران رکنیت کے مراحل طے کر رہا ہے، اور وزارت اقتصاد میں بھی اس گنجائش سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے خصوصی منصوبے منصوبوں پر عملدرامد شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں طویل المدت اور مستحکم ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔ سید احسان خاندوزی نے کہا کہ جمہوریہ تاتارستان کی جانب سے بھی مشترکہ بینکاری اور ایرانی کمپنیوں کی شاخیں کھولنے کے لئے انتہائی موثر اقدامات کئے گئے جس سے تہران اور کازان کے تعلقات میں فروغ آئے گا۔

تاتارستان کے صدر رستم مینیخانف نے بھی اس موقع پر تہران کی مہماں نوازی کا خيرمقدم کیا اور کہا کہ نئے عالمی نظام میں ہمارے تعلقات میں بہتری کی بھرپور توقع کی جاتی ہے۔

انہوں نے ایران اور جمہوریہ تاتارستان کے مابین کلچرل اور مذہبی مشترکات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معاشی اور فرہنگی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بہت سی گنجائشیں موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .