11 نومبر، 2023، 10:36 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85287157
T T
0 Persons

لیبلز

رئیسی : او آئی سی بنیادی طور پر فلسطین کے دفاع کے لئے قائم ہوئی / امریکا جنگ بندی  میں رکاوٹ ہے

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ  امریکا پیغام دیتا ہے کہ جنگ میں توسیع نہیں ہونی چاہئے لیکن غزہ کے خلاف جنگ وہی چلارہا ہے اور جنگ بندی میں رکاوٹ ہے ۔

ارنا کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے غزہ کے بارے میں اسلامی تعاون کی تنظیم او آئي سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ریاض روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ  ان کا یہ دورہ سعودی فرمانروا کی دعوت پر انجام پارہا ہے جو اس وقت او آئي سی کے سربراہ ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ او آئی سی کے اس ہنگامی سربراہی اجلاس کا موضوع فلسطین ہے ۔

 صدر ایران نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک ماہ پہلے اس ہنگامی اجلاس کی درخواست کی تھی جو بعض وجوہات کی بنا پر ٹلتا رہا اور اب ہورہا ہے ۔  

 صدر مملکت نے کہا کہ آج غزہ میں جو ہورہا ہے اگر وہ انسانیت کے خلاف جرم نہیں ہے تو پھر انسانیت کے خلاف جرم کا مصداق کیا ہے ؟

صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکی حکام  اپنے بیانات میں یہ کہتے ہیں  کہ وہ جنگ میں وسعت نہیں چاہتے اور انھوں نے اس سلسلے میں ایران اور بعض دیگر ملکوں کو پیغامات بھی  دیئے ہیں لیکن ان کا عمل ان کی ان باتوں سے تضاد رکھتا ہے ۔

صدر ایران نے کہا کہ غزہ میں جنگ کی مشین امریکا کے اختیار میں ہے اور امریکا نے ہی غزہ میں جنگ بندی روک رکھی ہے ، وہ  جنگ کو وسعت دے رہا ہے ، دنیا امریکا کی حقیقت کے پہچانے ۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پوری دنیا بالخصوص عالم اسلام کے عوام کی نگاہیں او آئي سی کے  اس ہنگامی سربراہی اجلاس پر لگی ہوئی ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسلامی ملکوں کے سربراہان فلسطین کے بارے میں جو عالم اسلامی کا اہم ترین مسئلہ ہے، ٹھوس اور محکم فیصلہ کریں گے اور اس فیصلے پر عمل بھی ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اب صرف بات کرنے کا وقت نہیں ہے بلکہ اب ہمارے سامنے  میدان عمل ہے ۔

 صدر سید ابراہیم رئیسی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم او آئي سی کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج  سنیچر کی صبح ریاض روانہ ہوگئے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .