24 ستمبر، 2023، 6:39 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85237346
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

نیویارک – ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش سے ملاقات کی ہے

  نیویارک سے ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق انتونیو گوترش سے   وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی یہ ملاقات  مقامی وقت کے مطابق سنیچر کی شام سیکریٹری جنرل کے دفتر میں انجام پائی۔

  ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے رجسٹر میں دستخط کئے اور پھر دونوں رہنماؤں نے  میڈیا کے نمائندوں کے سامنے جاکر تصویر کھنچوائي۔

 اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھی  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے دورہ نیویارک میں سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .