ایشین یوتھ ووشو چیمپئن شپ، ایرانی کھلاڑی گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب

تہران (ارنا) ایرانی کھلاڑی نرگس شہبازی نے ایشین یوتھ ووشو چیمپیئن شپ کے تالو ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ایشین چیمپئن شپ کے یوتھ گروپ کا 11 واں ووشو ٹورنامنٹ18  اگست کو جزیرہ مکاؤ میں شروع ہوا۔

ان مقابلوں میں نرگس شہبازی نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ جبکہ جاپان اور مکاؤ کے کھلاڑی دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

ایرانی کھلاڑی سامیار صادقی نے چیانگ ‌شو ایونٹ میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ایشین یوتھ ووشو چیمپئن شپ میں ایران کی قومی ٹیم 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .