ایرانی خواتین نے بین البراعظمی پاور لفٹنگ مقابلوں میں نئی تاریخ رقم کر لی

تہران، ارنا - ایرانی خواتین کی قومی پاور لفٹنگ ٹیم نے بین البراعظمی پاور لفٹنگ مقابلوں میں 69 اور 76 کلوگرام کے زمروں  میں سونے اور چاندی کے تمغے جیت کر نئی تاریخ رقم کر لی۔

ایرانی خواتین کی پاور لفٹنگ ٹیم کو تاریخ میں پہلی بار ایشیا، اوشیانا اور افریقہ کے بین البراعظمی کپ مقابلوں میں بھیجنے کی اجازت کے بعد، آج 2 ایرانی خاتون نے اپنے حریفوں کا مقابلہ کیا۔

شہلا قہرمانی نے 69 کلوگرام کے زمرے میں اسکواٹ میں طلائی تمغہ اور چیسٹ پریس میں چاندی کا تمغہ اور ڈیڈ لفٹ میں ایک اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

الہام سلیمانیان نے بھی 79کلوگرام میں اسکواٹ میں چاندی کا تمغہ اور چیسٹ پریس میں کانسی کا تمغہ اور ڈیڈ لفٹ میں ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔

سلیمانیان اپنے پہلے تجربے میں مجموعی طور پر چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے اور دوسری پوزیشن پر آگئی۔

بین البراعظمی پاور لفٹنگ اور چیسٹ پریس مقابلے 18 ممالک کی شرکت سے ہانگ کانگ میں جاری ہے ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .