26 دسمبر، 2021، 11:32 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84590956
T T
0 Persons
امیر عبداللہیان کا ایران اور عمان کے تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی خارجہ پالیسی میں عمان کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ روز عمان کے نائب وزیر خارجہ برائے اسٹریٹیجک امور ' الشیخ خلیفه عیسی الحارثی' جو اسٹریٹیجک مشاورت کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران میں ہیں، کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور توسیع کو سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیح قرار دیا اور پڑوسیوں کے درمیان عمان کی خصوصی  اہمیت پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی سطح پر تجارتی تعلقات کے حجم کو بڑھانے کے لیے دو طرفہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ہمارے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوطرفہ اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی حل کو اپنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے  دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے خطے کے ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہمارے ملک کی تیاری پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے امید ظاہر کی کہ خطے کے تمام ممالک بالخصوص ایران اور عمان کی کوششوں سے یمنی بحران کے خاتمے کی راہ ہموار ہوگی۔

عمان کے نائب وزیر خارجہ الحارثی نے بھی یمنی بحران کو جلد از جلد خاتمے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پرامن اور مذاکراتی طریقوں سے علاقائی مسائل کو کم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .