پاکستانی موٹر سائیکل سواروں کے سیاحتی- ثقافتی کارواں کے دورہ ایران کا آغاز کیا گیا

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی موٹر سائیکل سواروں کے سیاحتی- ثقافتی کارواں کے ارکان جو 13 افراد پر مشتمل ہیں، نے "دو ہمسایوں کی دوستی اور کورونا کے بعد کی سیاحت کی ترقی" کے نعرے کے ساتھ ثقافتی شہر "لاہور" سے ایران کے مختلف شہروں کے اپنے 26 روزہ دورے کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے پنجاب میں واقع شہر لاہور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ نے آج بروز جمعہ کو ایک تقریب میں "کراس روٹ" کلب کے موٹر سائیکل سواروں کے کارواں کی پذایرائی کی اور اس کارواں نے خانہ فرہنگ کے سربراہ "جعفر روناس" کے بدرقہ کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔

پاکستانی موٹر سائیکل سواروں نے آج بروز جمعہ کو "دو ہمسایوں کی دوستی اور کورونا کے بعد کی سیاحت کی ترقی" کے نعرے کے ساتھ ثقافتی شہر "لاہور" سے ایران کے مختلف شہروں کے اپنے 26 روزہ دورے کا آغاز کیا۔

لاہور میں "کراس روٹ" کلب کے 13 موٹر سائیکل سواروں نے ایرانی خانہ فرہنگ  کے بیرونی احاطے میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سیاحت کی ترقی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران تاریخ، روایات زندگی، ثقافتی تنوع، نسل اور زبان کے لحاظ سے دنیا میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی میڈیا نے ہمیشہ انتخابی اور جھوٹ خبروں سے دونوں ممالک کی ثقافتی امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے؛ آپ کی کوششوں سے دونوں ممالک کی ثقافت کیساتھ لوگوں کی اصل شناخت سامنے آسکتی ہے۔

جعفر روناس نے کہا کہ ایران میں شہید حاج قاسم سلیمانی سمیت کئی ہیروز ہیں؛ امریکی دہشت گردانہ حملے میں شہید کیے گئے اس عظیم ہیرو کی قبر شہر کرمان میں واقع ہے۔ 

پاکستانی موٹر سائیکل سواروں کے سیاحتی- ثقافتی کارواں کے دورہ ایران کا آغاز کیا گیا

در این اثنا "مکرم خان ترین" جو ایران کے دورے پر پاکستان موٹر سائیکل سواروں کے کاروں کی قیادت کر رہے ہیں، نے کہا کہ ایران اور پاکستان، جن کی تاریخ، ثقافت، زبان اور فن میں بہت کچھ مشترکات ہیں، سیاحت کے میدان میں بہت زیادہ صلاحیتیں رکھتے ہیں جن کی نشاندہی اور اس کا بہترین استعمال کیا جانا ہوگا۔

پاکستانی موٹرسائیکل سوار، ایران کے 26 روزہ راؤنڈ ٹرپ میں 6,500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے سے لاہور سے دونوں ممالک کی سرحد کے زیرو پوائنٹ؛تفتان (میرجاوہ) میں داخل ہوکر وہاں سے وہ زاہدان، بم، کرمان، یزد، اصفہان، کاشان، قم اور تہران جائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .