ان خیالات کا اظہار "مہدی صفری" نے آج بروز بدھ کو ویانا میں بھیجے گئے ارنا نمائندے کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صفری نے مزید کہا کہ اب تک انہوں نے آسٹرین مرکزی بینک کے سربراہ، انشورنس کے سربراہ اور آسٹریا کے نائب وزیر اقتصادیات سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں اور وہ آج ویانا مقامی وقت کے مطابق شام کو آسٹرین نائب وزیر زراعت سے بھی ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک آسٹریا کے حکام، ویانا مذاکرات سے متعلق بہت پُرامید اور خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے آپ کو منصوبوں، تعاون، ایک مشترکہ کمیشن اور بینکنگ کے لیے تیار کر نا ہوگا تاکہ [ویانا] مذاکرات کے نتائج حاصل ہونے کے فوراً بعد اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سفارت کار نے آسٹریا کے نائب وزیر اقتصادیات کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات سے متعلق کہا کہ دونوں فریقین نے آسٹریا اور ایران کے درمیان 5 سے 10 سال کے درمیان اقتصادی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرنے اور اس سلسلے میں ویانا میں تعینات ایرانی سفیر سے گہرے قریبی تعلقات برقرار کرنے سے اتفاق کیا۔
صفری نے کہا کہ ہم نے مختلف منصوبوں پر بات کی اور مستقبل میں ہم ان منصوبوں کو آسٹریا کیساتھ مختلف شعبوں میں، یا تو مالی طور پر یا دو طرفہ طور پر آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس روڈ میپ میں، ہمارے پاس توانائی، نقل و حمل اور سیاحت کے شعبے میں تقریباً 6 کوآپریشن گروپس ہیں، اور اس شعبے میں ملاقاتیں ہونی ہیں۔
اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا کہ اس کے علاوہ مشترکہ کمیشن کی دستاویز جو کہ ایک سال قبل تیار کی گئی تھی، پر آسٹریا کی جانب سے دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ منظور شدہ دستاویز میں موجودہ اشیاء کو لاگو کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹرین عہدیداروں اور حکام سے ملاقاتیں مثبت اور تعمیری تھیں اور وہ ایران سے اقتصادی تعلقات کے فروغ میں دلچسبی رکھتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ