1 دسمبر، 2021، 2:48 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84562212
T T
0 Persons
اعلی ایرانی مذاکرات کار کی اینریک مورا سے ملاقات

ویانا، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر مذاکرات کار نے بدھ کے روز ویانا میں گہری سفارتی مشاورت کے تسلسل میں یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری برائے خارجہ پالیسی کے امور "انریکہ مورا" سے ملاقات کی۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ  برائے سیاسی امور ' علی باقری کنی' جنہوں نے ویانا کے مذاکرات کی شرکت کیلیے اس ملک کا دورہ کیا ہے، آج بروز بدھ یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری برائے خارجہ پالیسی کے امور "انریکہ مورا" سے ملاقات کی۔

علی باقری کنی مورا کے ساتھ ملاقات کے بعد مذاکرات میں موجود تین یورپی ممالک کے نمائندوں اور 4+1 گروپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے ایک گھنٹہ قبل آسٹریا کے وزیر خارجہ میشائیل لینہارت سے بھی ملاقات کی اور موجودہ مذاکرات کی میزبانی پر ویانا کا شکریہ ادا کیا۔

فریقین نے اس ملاقات کے دوران دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات کے مسائل کے ساتھ ساتھ پابندیوں کے خاتمے کےمقصد کے لیے ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

آسٹریا ان مذاکرات کے میزبان کی حیثیت سے یقینی طور پر اس سفارتی عمل کو مکمل کرنا چاہتا ہے تا کہ اہم اور تاریخی بین الاقوامی مذاکرات کی میزبانی کے لیے اپنے ملک کی کامیابیوں میں اضافہ کرے۔  

ویانا مذاکرات کا تیسرا دن آج (بدھ) کو منعقد ہوگا جس میں پہلے دو دنوں کے مذاکرات کے بعد اہم محور 'پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے مذاکرات کے تسلسل' پر بات چیت کی جائے گی۔

ماہرین کی سطح پر جوہری مسائل کے ورکنگ گروپ کے اجلاس سے چند منٹ قبل اور ایران کے نمائندوں، گروپ4+1 اور یورپی یونین کے حکام کی موجودگی میں ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں آغاز ہوا۔ اس اجلاس کا پیر(29 نومبر) کو سینئر مذاکرات کاروں کے ارکان کی موجودگی میں آغاز ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایرانی وفد پابندیاں ہٹانے کےموضوع کے ساتھ پیشہ ورانہ نشستوں کے انعقاد میں مصروف ہے جس میں ایرانی وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خیالات کی وضاحت کرتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے نئی تجاویز پیش کیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .