2 نومبر، 2021، 1:21 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84526101
T T
0 Persons
اتحاد و یکجہتی، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کا حل ہے

اسلام آباد، ارنا - پاکستان میں اسلامی مذاہب کے علمائے کرام، حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ایرانی شخصیات نے ایک کانفرنس کے دوران اسلامی اتحاد کے موقف کی وضاحت کے لیے اس بات پر زور دیاکہ امت مسلمہ کی یکجہتی، ہمدردی اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دیناعالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور مشترکہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلہ کرنے کا بنیادی راستہ ہے۔

 یہ کانفرنس شہر لاہور میں ایران کے ہاؤس آف کلچر کے اہتمام ایرانی قونصل جنرل، ایران کے ہاؤس آف کلچر کے سربراہ، نامور  اور ممتاز شیعہ اور سنی پاکستانی علماء، مفکرین اور سرکاری عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

مقررین نے اتحاد، ہم آہنگی اور تنازعات اور تفرقہ سے اجتناب کو آنے والے چیلنجوں سے نکلنے کا واحد راستہ اور ایک نئی اسلامی تہذیب کے ظہور کی بنیاد سمجھا۔

لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے معاشرے میں اسلامی اتحاد اور ہم آہنگی پر مبنی قرآن کی آیات کی تلاوت کی اور کہا کہ تقریباً چالیس سال قبل اسلامی انقلاب کےسپریم لیڈر امام خمینی نے پیروکاروں میں اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت دینے کے مقصد سے ہفتہ وحدت کا سنگ بنیاد رکھا۔

اتحاد و یکجہتی، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کا حل ہے

ناظری نے کہا کہ اسلامی ممالک میں مسلمانوں کے قتل عام کے لیے امریکی خارجہ پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش جیسے شدت پسند اور انتہا پسند گروہ سامراجی طاقتوں کے مفادات کے لیے اس پڑوسی ملک میں اب بھی مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں جو اسلامی اتحاد اور ہوشیاری سے ان سب عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

 لاہور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ "جعفر روناس" نے ہفتہ وحدت اور رحمتا للعالمین کے عشرے کو دو ہمسایہ اور مسلم ممالک ایران اور پاکستان کی طرف سے دو عظیم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مواقع عالم اسلام کے لازوال کارنامے ہیں۔

انہوں نے تہران میں منعقدہ اسلامی اتحاد کی کانفرنس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے اٹھائے گئے بعض نکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کا اتحاد ایک قطعی قرآنی فریضہ ہے جسے مسلمانوں کو ایک فرض کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

صوبے پنجاب میں صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے سب سے پہلے اسلامی اتحاد کی کانفرنس میں ایرانی خانہ فرہنگ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نازک لمحات سے گزر رہے ہیں جس میں اسلامی ممالک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے قومی اور اسلامی وسائل کے دفاع کے لیے اسلامی ممالک کے کی بھرپور صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اسرائیل جیسی ناجائز حکومت اسلامی ممالک میں قائم ہونے میں کامیاب رہی ہے اور اسلامی ممالک کے حکمران صرف تماشائی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .