19 ستمبر، 2021، 4:20 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84476580
T T
0 Persons
پہلوان "یزادانی" عالمی ایتھلیٹس کمیشن کے الیکشن میں ایرانی نمائندے بن گئے

تہران، ارنا- اولمپک کے سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والے "حسن یزادانی" کو عالمی ریسلنگ یونین کے ایتھلیٹس کمیشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ایران کے نمائندے کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، ورلڈ ریسلنگ یونین ایتھلیٹس کمیشن کے انتخابات، ناروے میں عالمی چیمپئن شپ کے دوران منعقد ہوں گے۔

ایرانی کشتی فیڈریشن نے اولمپک کے سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والے "حسن یزادانی" کو عالمی ریسلنگ یونین کے ایتھلیٹس کمیشن کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ایران کے نمائندے کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

اس الیکشن میں، ورلڈ ریسلنگ یونین کے ایتھلیٹس کمیشن کے 7 نئے ممبران عالمی مقابلوں میں حصہ لینے والے پہلوانوں کے ووٹوں سے طے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ریسلنگ یونین ایتھلیٹس کمیشن، 2013 کو قائم کیا گیا ہے تاکہ تمام ریسلنگ یونین اولمپک طرز کے کیھلاڑیوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

پچھلے دو ادوار میں ایران سے "حمید سوریان" اور "کمیل قاسمی" ریسلنگ یونین ایتھلیٹس کمیشن کے ممبر تھے۔

خیال رہے کہ 2021 ورلڈ فری اسٹائل اور گریکو رومن ریسلنگ چیمپئن شپ 2 سے 10 اکتوبر تک ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .