2 ستمبر، 2021، 9:52 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84458271
T T
0 Persons
جنوبی افریقہ کا ایران کیساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تیار

تہران، ارنا - جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا۔

نادلی پاندور نے جمعرات کے روز اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو ایرانی مجلس سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے اور ان کے عہدے کے آغاز پر مبارکباد دی۔

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ ، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی تیاری کا اظہار کیا۔

نادل پاندور نے امید ظاہر کی کہ جب بھی موقع ملے گا ، وہ ہمارے وزیر خارجہ سے ایک مشترکہ دو طرفہ کمیشن کے فریم ورک میں ملاقات کریں گے تاکہ جنوبی افریقہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

انہوں نے امیر عبداللہیان کی اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کو عالمی میدان میں نافذ کرنے میں کامیابی کی خواہش کی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .