یہ بات لوان جاگاریان نے پیر کے روز اسپاٹنک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں کہا کہ ایران اور روس اورچین کے درمیان مسشترکہ سمندری مشق رواں سال کے آخر اور آئندہ سال کے آغاز کے درمیان خلیج فارس میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد بین الاقوامی سمندری سلامتی کو یقینی بنانا اور بحری قزاقی کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔
جاگاریان نے مزید کہا کہ ماسکو شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکنیت کے لیے تہران کی درخواست کی حمایت کرے گا۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ