28 جولائی، 2021، 7:15 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84419424
T T
0 Persons
جاپانی سفیر کا ایران میں نیاوران کی ویکسینیشن سائٹ کا دورہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات چابانی سفیر نے تہران میں کورونا روک تھام کمیٹی کے سربراہ کیساتھ نیاوران کی تاریخی اور ثقافتی کمپgd;s میں واقع ویکسینشن سائٹ کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، آج بروز بدھ کو "علیرضا زالی" اور "آیکاوا کازوتوشی" نے نیاوران کی تاریخی اور ثقافتی کمپgd;s میں واقع ویکسینشن سائٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چاپانی سفیر نے ایران کو اس ملک کی طرف سے عطیہ کی جانے والی ویکسینوں کے انجیکشن سائٹ اور جاپان میں تیار اسٹرازنکا ویکسین سے ایرانی شہریوں کو  ٹیکہ لگانے کا قریب سے معائنہ کیا۔

دراین اثنا ڈاکٹر زالی نے کہا کہ انسان دوستانہ مقاصد کے حصول کے سلسلے میں جاپان میں تعنیات  ایرانی سفیر کی کوششوں سے جاپانی حکومت نے اس ملک میں تیار کردہ اسٹرازنکا ویکسین جو ایک اعلی معیار کی ہے، کو بطور تحفہ ایران کا عطیہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ ہیلتھ بینک کیجانب سے کورونا کے لیے انسانی امداد کا ایک بڑا حصہ جاپان کی مدد سے فراہم کیا گیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے بھی کہا کہ ان کا ملک آخری ون مائل سپورٹ پروجیکٹ کے تحت ویکسین عطیہ کرنے والے ممالک کے شہریوں کو حکومت جاپان کی طرف سے دیئے گئے ویکسین کی فراہمی اور انجیکشن کی جامع مدد کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی کے 13 جولائی کو ویکسین کے عطیہ کے بارے میں اعلان کے تقریبا دو ہفتے بعد، آج میں نیاروان تاریخی اور ثقافتی کمپلیکس میں واقع ویکسینیشن سائٹ پر جاپان کیجانب سے عطیہ کیے گئے ویکسین کے ذریعے ایرانی عوام کا ٹیکہ لگانے کے عمل کو دیکھا اور اس بات پر بہت خوش ہوں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .