26 جولائی، 2021 3:02 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84416643
0 Persons
عالمی مقابلوں میں ایرانی فوٹسال ٹیم کی دوسری فتح

تہران، ارنا – ایرانی فوٹسال ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ عالمی ٹورنامنٹ میں اپنے دوسرے میچ میں تاجکستان کو شکست دی۔

ایرانی قومی فوٹسال کی ٹیم نے آج (پیر کو) تھائی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے اپنے دوسرے میچ میں تاجکستان کے خلاف میدان میں اتر گئی۔

اس میچ کے نتیجے میں ایرانی ٹیم سات گول سے تاجکستان کے حریف کو شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ایران دوسرے نمبر پر آگيا۔

ایرانی ٹیم کے کھیلاڑیوں 'مہدی جاوید، حسین طیبی، محمدرضا سنگ سفیدی، فرہاد توکلی و سعید احمد عباسی تھے جنہوں نے مجموعی طور پر 7 گول اسکور کیے۔

قابل ذکر ہے کہ تھائی لینڈ میں ہونے والے دوستانہ میچ میں یہ ایرانی ٹیم کی دوسری فتح تھی۔ گذشتہ روز ایرانی ٹیم لتھوانیا کی ٹیم کو پانچ گولوں سے شکست دے کر کامیاب رہی۔

ایرانی قومی ٹیم گروپ مرحلے کے آخری میچ میں کل مصر کے خلاف کھیلے گی۔

ایران کی قومی فوٹسال ٹیم ستمبر میں لتھوانیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کر رہی ہے۔ ورلڈ کپ میں ایران ارجنٹائن ، امریکہ اور سربیا کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha