16 جون، 2021، 11:30 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84369616
T T
0 Persons
سندھ کے گورنر کا ایران کیساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی صوبے سندھ کے گورنر نے ایران اور پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی تعاون ، تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بات عمران اسماعیل نے بدھ کے روز کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل حسن نوریان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ملاقات کے دوران  دونوں فریقین نے دو دوست اور پڑوسی ممالک کے مابین تعلقات میں تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو مسلمان اور ہمسایہ ممالک جغرافیائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت ، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کے اس سینئرعہدیدار نے ایران کے ساتھ معاشرتی اور ثقافتی روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے لئے سرمایہ کاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کے بہت سارے مواقع موجود ہیں۔

اس ملاقات میں ہمارے ملک کے نئے قونصل جنرل حسن نوریان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات باہمی احترام کا مثبت نتیجہ ہیں اور موجودہ تعلقات کو مزید فروغ دینا دونوں ممالک کے حکام کی خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ چابہار بندرگاہ کے حالیہ دورے کے دوران ہمیں سمندری نقل و حمل کے راستے کے قیام اور کچھ مشترکہ معاشی منصوبوں کے قیام کی تجاویز موصول ہوئی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایران اور پاکستان کے مابین ماہر اور تجارتی وفود کے تبادلے کے ساتھ مشترکہ تعمیری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .