10 جون، 2021، 9:46 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84360571
T T
0 Persons
پنجاب صوبائی وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے یکجہتی بڑھانے پر ایرانی کردار کو سراہا

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے یکجہتی بڑھانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا فروغ،  دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، لاہور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ "جعفر روناس" اور پنجاب صوبائی وزیر اوقاف اور مذہبی امور "پیر سید سعید الحسن شاہ" نے ایک ملاقات کے دوران، مذہبی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اس موقع پر پاکستانی صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا فروغ، دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے۔

در این اثنا لاہور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ نے بھی ایران اور پاکستان کے دو اسلامی ممالک کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی شعبوں میں مشترکات کی اہمیت پر زور دیتے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران، دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کی بنیاد مذہبی اور ثقافتی مشترکات پر ہیں۔

انہوں نے مذہبی اقدار کی پاسداری اور مغرب کے زیر نگرانی میں اسلام فوبیا پھیلانے سے نمٹنے میں پاکستانی مسلمانوں کے کردار کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلمان عوام نے حالیہ سالوں کے دوران، اسلام دشمن عناصر کے شیطانی منصوبوں کو خاک میں ملاکر پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی کو بڑھایا۔

روناس نے اسلامی اتحاد، اسلامی مقامات سے متعلق تحقیقاتی سرگرمیوں اور مذہبی اور قرآنی نمائشوں کے انعقاد کے حوالے سے مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کیلئے لاہور میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ اور پنجابی وزارت اوقاف اور امور مذہبی کے درمیان تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر پنجاب صوبائی وزیر اوقاف اور مذہبی امور نے اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان میں بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کے اعلی مقام کا ذکر کیا۔

انہوں نے تمام شعبوں میں ایران کی اعلی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے یکجہتی بڑھانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا فروغ، دنیائے اسلام میں رونما ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے۔

پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ پاکستان میں اہل سنت کی اکثریت اہل بیت (ع) سے محبت کرتے ہیں اور ہمارا عقیدہ ہے کہ اہل بیت پر عقیدت اور اعتقاد کے بغیر کسی بھی مسلمان کا مذہب مکمل نہیں ہوگا اور اسی وجہ سے ہر سال پاکستان کے سیکڑوں ہزاروں شیعہ اور سنی ایران اور عراق کے مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .