28 اپریل، 2021، 8:41 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84312514
T T
0 Persons
ایران نے عالمی اتحاد سے غیر قانونی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے عالمی اتحاد، یکجہتی اور بین الاقوامی تعاون سے یکطرفہ جابرانہ اقدامات بشمول غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی انفارمیشن کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے بعض ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیجانب سے واقعات اور حقائق کو مسخ کرنے کیلئے نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی تنقید کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کرلیا۔

انہوں نے کورونا کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی موجودہ ہنگامی صورتحال میں عالمی برادری کی طرف سے افراد کی جان کو بچانے اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی ضروری سطح کو برقرار رکھنے پر ممالک کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے فوری اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایسے حالات میں، یکطرفہ جبری اقدامات، خاص طور پر غیر قانونی پابندیوں کے اثرات، متاثرہ ممالک کیخلاف زیادہ معاشی اور مالی دباؤ ڈالتے ہیں اور وبائی امراض پر قابو پانے کو مشکل کا شکار کرتے ہیں۔

 ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومتوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے عوام کو کورونا وائرس کیخلاف حفاظت کریں اور متاثرہ افراد کی زندگیاں بچائیں؛ تا ہم بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض حکومتوں کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں اور دیگر پابندیوں کی وجہ سے ان ممالک کو مؤثر طریقے سے اپنے شہریوں کی جان بچانے میں سخت حالات کا سامنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں  جیسا کہ ستمبر 2020ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منظور کردہ کورونا وبا سے متعلق عام قرارداد میں زور دیا گیا تھا ایران نے ایک بار پھر یکطرفہ جابرانہ اقدامات کو ختم کرنے کیلئے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم ڈیپارٹمنٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کووڈ- 19 کی وبا سے موثر انداز میں مقابلہ کرنے کیلئے متاثرہ ممالک کی صلاحیت پر یکطرفہ جبری اقدامات کے منفی اثرات سے متعلق میں شعور بیدار کرنے اور معلومات کو پھیلانے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عدم رواداری اور نفرت کی موجودہ فضا، جو مسلم دشمن میڈیا اور اشتعال انگیزی کے ساتھ ساتھ مغرب میں کچھ سیاسی شخصیات کی جنونی تقاریر کو مشتعل کرتی ہے، بہت تشویشناک ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس بات کی مذمت کرے اور مسلمانوں کے بنیادی انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ تعلقات عامہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام ثقافتوں، مذاہب اور تہذیبوں کے احترام کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے اور اسلامو فوبیا کے سنگین نتائج کی طرف توجہ مبذول کرے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطینی مسئلے سے متعلق اقوام متحدہ کی اہم ذمہ داری پر زور دیتا رہتا ہے؛ ایران، فلسطینی سرزمین پر قبضے اور پابندیوں کے منفی نتائج کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی بڑھانے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سرکاری زبانوں کے علاوہ دیگر زبانوں میں مضامین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .