ان خیالات کا اظہار "مجید تخت روانچی" نے بدھ کے روز آبادی اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن کے 54 ویں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ نے معاشروں میں فوڈ سیکورٹی، خوراک اور صحت کے نظام پر بہت بُرے اثرات مرتب کیے ہیں۔
تخت روانچی نے کہا کہ ضروری غذائیت سے بھرپور خوارک تک عدم رسائی کی وجہ سے خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ انتہائی کمزور اور کم آمدنی والے گھرانوں کی صحت پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔
اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کیجانب سے فوری اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں لاکھوں لاکھ افراد کو غربت اور افلاس کی حیرت انگیز صورتحال کا سامنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے رونما ہونے والی ابتر صورتحال کی وجہ سے یکطرفہ جبری اقدامات اٹھانا، نشانہ بنائے گئے ممالک کے عوام کی فوڈ سیکورٹی کو سنگین خطرات کا شکار کرے گا۔
تخت روانچی نے کہا کہ یکطرفہ جبری اقدامات، طبی ساز و سامان تک آسان رسائی کو مشکلات کا سامنا کریں گے اور لوگوں کی زندگی اور صحت کو خطرات کا شکار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادویات اور صحت کی مصنوعات کو زرمبادلہ میں شدید کمی کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے جو متاثرہ ممالک کے عوام کی صحت اور زندگی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
تخت روانچی نے کہا کہ وہ ظالمانہ، غیر قانونی اور شدید پابندیوں سے متاثرہ ایک ایسا ملک کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر معاشی اور معاشرتی ترقی کے مقاصد کی مکمل کامیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ، ان اقدامات سے متاثرہ ممالک کو کووڈ-19 کیخلاف اپنے عوام کے تحفظ کے قابل بنانے کیلئے جبری یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ ملک کیخلاف دباؤ اور پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے موجودہ پالیسیوں میں اصلاحات سمیت پورے ملک میں کمزور افراد کیلئے فوڈ سسٹم کی مجموعی استحکام کو بہتر بنانے اورفوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تعمیری اقدامات اٹھائے ہیں۔
تخت روانچی نے ایران میں 3 ملین سے زائد تارکین وطن کی میزبانی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، اپنے انسان دوستانہ وعدوں عمل پیرا ہے اور دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ، ملک میں غیر تصدیق شدہ مہاجرین کے بچوں کو ایرانی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ