11 اپریل، 2021، 10:29 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84291091
T T
0 Persons
ایران دنیا میں ریڈیوفرماسٹیکل کے ایکسپورٹرز میں سے ایک ہے

تہران، ارنا - ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے ملک میں جوہری ٹیکنالوجی کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں ریڈیوفرماسٹیکل کے پیداواروں اور برآمد کنندگان کی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بات ڈاکٹر علی اکبرصالحی نے ہفتہ کی رات ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 133 جوہری کامیابیوں کا ایک بڑا حصہ جو ہفتہ کے روز صدر کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا تھا۔ زراعت جیسے شعبوں پر مشتمل ہے۔ زرعی مصنوعات کی عمر کو بڑھانے کے لئے مختلف شہروں میں شعاع ریزی کے نظام کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہ نظام پھیل رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کورونا ویکسین تیار کرنے کے لئے مطلوبہ آلات میں سے ایک سینٹرفیوج ہے اور جوہری توانائی تنظیم نے اس سینٹری فیوج کو ایرانی کمپنی کے لیے فراہم کی ہے جو ویکسین تیار کرتی ہے۔

صالحی نے کہا کہ ہمارے ریڈیوفرماسٹیکلز کی تعداد ہر سال بڑھتی جارہی ہے اور مثال کے طور پر ہم نے ایک تابکار مادے کو تیار کیا جس کی قیمت بیرون ملک میں 15 ہزار یورو ہے۔ ہمارے پاس 'تترا' پروجیکٹ ہے ، جس کے لئے 60 ملین یورو  کی مصنوعات خریداری کی گئی ہے جس منصوبہ مشرق وسطی میں منفرد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہم ہندوستان ، لبنان ، عراق اور کچھ یورپی ممالک میں بہت سارے ریڈیوفرماسٹیکلز برآمد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ریڈیوفرماسٹیکلز کی تیاری اور نئے ریڈیوفرماسٹیکلز کی تیاری میں سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے ، اور اب ایران میں تیار کردہ ریڈیوفرماسٹیکلز کو 15 ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے۔

صالحی نے ایران پر امریکی پابندیوں کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن پابندیوں کے ذریعے ایران میں ریڈیوفرماسٹیکل کی تیاری کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ایرانی ماہرین کی کوششوں سے وہ ناکام ہوجائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .