14 اکتوبر، 2020 4:14 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84076125
0 Persons
ایران کی یوریشین یونین کو برآمدات میں 6 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ 9 مہینوں کے دوران، یوریشین یونین کو برآمدات کے حجم میں 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے مطابق ایران نے اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ یوریشین یونین کے 5 رکن ممالک کو مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

ایران نے اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ روس اور سب سے کم کرغیزستان کو مصنوعات کی برآمدات کی ہیں؛ ایران نے روس سے بھی سب سے زیادہ درآمدات کی ہیں اور کرغیزستان سے سب سے کم درآمدات کی ہیں۔

ایرانی کسٹم ادارے کے مطابق، گزشتہ 5 مہینوں کے دوارن، اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے 5 ممالک کے درمیان غیر ملکی تجارت کی مالی شرح 791 ملین 800 ہزار ڈالر کی ہے جن میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران کے مقابلے میں 6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 9 مہینوں کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران نے 823 ملین اور 900 ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کو یوریشین یونین ممالک سے درآمدات کی ہیں جن میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یوریشین یونین کے درمیان آزاد تجارت کے عبوری معاہدے کا 27 اکتوبر سے آغاز کیا گیا۔

اس معاہدے کے نفاذ کے ایک سال بعد، ایران اور یوریشن رکن ممالک کیساتھ آزادانہ تجارت کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اس عبوری تجارتی معاہدے میں 862 کی مختلف قسم مصنوعات شامل ہیں جن میں سے 360 قسم کی مصنوعات کو ایران سے یوریشن یونین میں برآمدات کی جاتی ہے اور باقی 502 قسم کی مصنوعات کو یوریشین یونین سے ایران میں برآمد ہوجائے گی۔

فی الحال، روس، بیلاروس، قازقستان، آرمینیا اور کرغزستان یوریشین یونین کے پانچ ممبر ہیں لیکن اس یونین نے 40 سے زیادہ ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کیلئے اپنی آمادگی کا اظہار کرلیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =