23 اپریل، 2020، 4:13 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83762239
T T
0 Persons
ایران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئس سفیر کی طلبی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، خلیج فارس میں امریکی حالیہ مہم جوئی کے رد عمل میں ایران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کے محافظ ہے کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

سید عباس موسوی نے جمعرات کے روز علاقے خلیج فارس میں امریکی اہلکاروں کی حالیہ مہم جوئی کے رد عمل میں کہا کہ اس حوالے سے ایران میں بحثیت امریکی مفادات کے محافظ سوئس سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے امریکی حالیہ اقدامات بشمول خلیج فارس کے شمالی پانیوں اور ایرانی سواحل کے قریب امریکی جنگی بحری جہاز کی موجودگی اور غیر قانونی کارروائیوں پر ایران کے احتجاجی مراسلے کو ان کا حوالہ کردیا گیا تا وہ ایرانی احتجاج کو امریکی عہدیداروں تک پہنچائیں۔

 موسوی نے کہا کہ اس احتجاجی مراسلے میں امریکی حکومت کو تمام فریقوں کے ذریعے سمندری تحفظ اور نیوی گیشن کی آزادی کے بین الاقوامی پابندی کی ضرورت کی یاد دلاتے ہوئے اسے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اپنے سمندری حقوق کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے غیر قانونی دھمکیوں یا اقدامات کو برداشت نہیں کرے گا اور خلیج فارس کے علاقے اور بحر عمان میں ہر کسی طرح کے غیر قانونی اقدامات اور جارحیت کا سخت جواب دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران  امریکی صدر کے حالیہ دھمکی آمیز اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ کو مشورہ دیتا ہے کہ موجود صورتحال اور کرونا وائرس کے بحران کے دوران وہ مہم جویی اور الزارم تراشی کے بجائئے، بحری جنگی جہازوں کو اپنے ملک کے اندر جو کوویڈ- 19 سے بُری طرح متاثر ہوگیا ہے، کے کنٹرول میں بروئے لائیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .