ماریا زاخارووا نے ایران کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی صورتحال مصنوی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس مضبوطی سے امریکہ سے ایپل کر رہا ہے کہ وہ انسانیت سوز پابندیوں جو کورونا کیخلاف جنگ کے راستے میں خلل ڈالتی ہیں، کو ہٹائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائب روسی وزیر خارجہ 'سرگئی ریابکوف' نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران مخالف پابندیوں جس سے ایران کو صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں مسائل کا سامنا ہے، کو نظر انداز کرے۔
روسی حکام نے گزشتہ ہفتے میں بارہا ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر کہ روسی صدر نے جی 20گروپ کی نشست جو ویڈیو کانفرنس کی صورت میں انعقاد کیا گیا، میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ کیلیے ممالک کے درمیان اقتصادی جنگ اور پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 32332 افراد کرونا وائرس سے مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 2378 افراد جاں بحق اور 11133افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ