1 فروری، 2020، 2:46 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83655802
T T
0 Persons
ایران اور یوکرائن مشترکہ طور پر بلیک باکس کا جائزہ لیں گے: ایرانی وزیر

تہران، ارنا - ایرانی وزیر سڑک اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ ایران اور یوکرائن مشترکہ طور پر بلیک باکس کا جائزہ لیں گے.

یہ بات محمد اسلامی نے آج مہرآباد ہوائی اڈے میں بانی انقلاب امام خمینی (رہ ) کی ایران آمد کی ایک علامتی تقریب کے موقع پر ارنا کے نمائںدے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے یوکرائن کے بوئنگ طیارے کے بلیک باکس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) ICAO کے قواعد کے مطابق یوکرائنی طیارے کے گرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے.

ایرانی وزیر نے کہا کہ چینی شہر ووہان میں مقیم ایرانیوں کو ملک میں منتقل کردیں گے.

اسلامی نے کہا کہ ابھی تک ملک میں کرونا وائرس کا کوئی مشکوک کیس سامنے نہیں آیا ہے.

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ائیرپورٹ پر قائم کاؤنٹرز پر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف موجود ہیں جن کاؤنٹرز میں چین اور دیگر مشرقی ایشیائی خطے سے آنے والے تمام مسافروں کا چیک اَپ کر رہے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .