5 نومبر، 2018، 11:36 AM
News ID: 3654906
T T
0 Persons
ایران نے مواصلاتی نظام پر صہیونیوں کے سائبر حملے کو ناکام بنادیا

تہران، 5 نومبر، ارنا- ایران کے ٹیلی کمیونیکیشنز حکام نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے ایران کے مختلف مواصلاتی انفراسٹرکچر پر کئے جانے والے حملوں کو ناکام بنادیا گیا ہے.

یہ بات 'حمید فتاحی' نے آج بروز پیر اپنے ذاتی ٹویٹر پیج میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اب دنیا کے لئے حیران کن نہیں، انسانی حقوق کے دعویدار آج عوام کو خون میں نہلارہے ہیں، ایران پر سائبر حملے کے الزام لگاتے تو ہیں جبکہ وہ خود ایسے حملوں میں ملوث ہوتے ہیں.
اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جلد نشر کی جائے گی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@