یہ بات 'بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹ میں ایران مخالف الزامات کے ردعمل میں کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کی نام نہاد انسانی حقوق کی رپورٹ کی بنیاد امتیازی سلوگ اور اس کا مقصد مخصوص سیاسی اہداف کا حصول ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں.
امریکی رپورٹ میں ایران پر لگائے جانے والے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہرامی قاسمی نے کہا کہ امریکہ نے خود اندروں اور بیرون ملک ہمیشہ سے انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے جبکہ وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ دوسرے ممالک کی انسانی حقوق صورتحال پر بات کرے.
انہوں نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی تنظیم یا ادارے نے بھی امریکہ کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ دوسرے ممالک کی صورتحال کا جائزہ لے.
بہرام قاسمی نے امریکہ کی جانب سے مسلمانوں کے داخلے پر لگائی جانے والی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے امریکیوں کا دامن صاف نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایسی رپورٹ کی شائع دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے.
ایرانی ترجمان نے کہا کہ بہتری اسی میں ہے کہ امریکہ اپنے اندرونی مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہ کرے.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے اتحادی بھی بڑی پیمانے پر انسانی حقوق کے جرائم میں ملوث ہیں لہذا امریکہ مداخلت کے بجائے اپنے اتحادیوں کے کارناموں پر توجہ دے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، 21 اپریل، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کی صورتحال بالخصوص ایران مخالف الزامات پر مشتمل امریکہ کی حالیہ رپورٹ میں کوئی حیثیت نہیں جبکہ وہ خود عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی کی دھجیاں اڑا رہا ہے.