یہ بات 'علا الدین بروجردی' نے دورہ ویت نام کے موقع پر ویتنامی قومی اسمبلی کی سلامتی اور دفاع کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل 'واچانگ وات' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور ویت نام مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں بالخصوص دونوں ممالک کا امریکی عزائم کے خلاف مقابلے کا تجربہ بھی ہے لہذا ان مشترکات کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لئے مدد ملے گی.
انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے عراق اور شام کو مدد فراہم نہ کرتا تو آج داعش کے دہشتگردوں اور انتہاپسندوں نے ان ممالک پر قبضہ کرچکے ہوتے.
بروجردی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے امریکی سازشوں کے خلاف مزاحمت کرکے آج مختلف شعبوں بالخصوص دفاعی، سیاسی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے نمایاں ترقی حاصل کرلی ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیت خطے میں طاقت کے توازن اور سلامتی کے قیام کے لئے ہے.
علا الدین بروجردی نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے ماہرین اور اندرونی وسائل کی بدولت دفاعی صنعت بالخصوص ڈرون کی تعمیر میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے.
اس ملاقات میں ویتنامی قومی اسمبلی کی سلامتی اور دفاع کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل واچانگ وات نے ایشیائی خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے ایران اور ویت نام کے درمیان قریبی تعاون کو اہم قرار دیا.
274**
ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@
ایران کی پالیسی مشرق وسطی اور دنیا میں قیام امن کیلئے مددگار ہے: بروجردی
24 اکتوبر، 2017، 9:58 AM
News ID:
3531233

کوالالمپور، 24 اکتوبر، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سٹریٹیجک پالیسی سے دنیا میں قیام امن بالخصوص مشرق وسطی کے خطے کی سلامتی کے لئے مدد ملے گی.