4 اگست، 2017، 2:42 PM
News ID: 3507956
T T
0 Persons
11 ہزار سے زائد ايراني حجاج كرام مدينہ منورہ پہنچ چكے ہيں :نمائندہ امور حج

تہران - ارنا - سپريم ليڈر كے نمائندے برائے امور حج و زيارت نے كہا ہے كہ ايراني حج كے حكام كي كوششوں سے اب تك 11 ہزار سے زائد ايراني حجاج كرام مدينہ منورہ پہنچ چكے ہيں.

يہ بات قائد اسلامي انقلاب كے نمائندے 'علامہ سيد علي قاضي عسكر' نے اسلامي جمہوريہ ايران كے ادارہ حج و زيارت كي ايك نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے قائد انقلاب اور رواں سال حج امور كے بعض حكام كے درميان حاليہ ملاقات ميں رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي 'سيد علي خامنہ اي' كے خطبات كے محور كي طرف اشارہ كرتے ہو‏ئے كہا كہ اس حوالے سے ايراني سپريم ليڈر كے بيانات نے ايراني عوام اور معاشرے پر مثبت اثر ڈالنے كے علاوہ ايك پرامن حج كے انعقاد كے ليے اچھا موقع فراہم كيا ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ وہ ايراني حاجيوں كے حالات كا جائزہ لينے اور ممكنہ نقائص كو حل كرنے كيلئے جمعہ كے روز سعودي عرب روانہ ہوں گے.

ايران كے ادارہ حج و زيارت كے سربراہ 'حميد محمدي' نے كہا كہ اب تك، تقريبا 30 پروازوں اور 11 ہزار سے زائد ايراني حجاج مدينہ منورہ روانہ ہوگئے ہيں اور رہائش، كھانے اور طبي شعبوں ميں حجاج كے ليے كوئي خاص مسئلہ درپيش نہيں ہے.

واضح رہے كہ رواں سال ساڑھے 86 ہزار ايراني شہريوں كو ملك كے مختلف شہروں ميں واقع 20 ہوائي اڈوں كے ذريعے حج پر بھيجنے كے لئے تيارياں مكمل كرلي گئيں ہيں.

ايراني عازمين حج كو ملك كے مختلف ہوائي اڈوں كے ذريعے مدينہ منورہ اور مكہ مكرمہ بھيجا جائے گا جبكہ تہران كے امام خميني (رح) بين الاقوامي ہوائي اڈے سے 25200 زائرين كو بھيجا جائے گا.

ايراني زائرين كو سعودي عرب بھيجنے كا سلسلہ 30 جولائي سے شروع ہوا اور 25 اگست تك جاري رہے گا.

9410*274**