ایران کا پاکستان، افغانستان اور بھارت میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لئے آمادگی کا اظہار

تہران - ارنا - ایران نے پاکستان، افغانستان اور بھارت میں شدید زلزلے میں ہونے والے جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے دوست اور برادر ملکوں کی عوام کے ساتھ ہیں.

ترجمان دفترخارجہ 'مرضيه افخم' كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي ہلال احمر سوسائٹي زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں امدادي كارروائيوں ميں حصے لينے اور ضروري ساز و سامان بھيجنے كے ليے پوري طرح تيار ہے.



پاكستان كے مختلف علاقوں ميں 7.5 شدت كے زلزلہ كے نتيجے ميں جاں بحق ہونے والے افراد كي تعداد 220 ہوگئي ہے جبكہ 1000 سے زائد افراد كے زخمي ہونے كي اطلاعات ہيں.



امريكن جيولوجيكل سروے كے مطابق زلزلے كي شدت 7.5 تھي جس سے ملك كے كئي شہر لرز اٹھے، جبكہ اس كا مركز افغانستان ميں 212،5 كلو ميٹر زير زمين تھا.



ترجمان وزارت خارجہ نے مزيد كہا كہ اللہ تعالي زلزلے ميں زخمي ہونے والوں كو جلد از جلد شفا اور جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين كو صبر جميل عطا فرمائيں.



271