اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج (بدھ) اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ایران کے حالیہ کامیاب دورہ پر گفتگو کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم ایران کی برادرانہ کوششوں،  بشمول جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے میں مدد کے لیے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے تعاون کو سراہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تجارت، علاقائی تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی چھتری تلے تعاون کو مضبوط کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات انتہائی نتیجہ خیز اور مفید رہی۔