"ہمایون سامح یہ" نے ارنا نمائندے سے انٹرویو دیتے ہوئے پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات میں امریکہ کیجانب سے ضروری فیصلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب امریکہ جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں پر پابند رہے اور ایرانی قوم کیخلاف پابندیاں نہ لگانے کی ضمانت دے تو اس وقت ایران اپنے جوہری وعدوں پر پورا اترے گا۔ لیکن جب تک امریکہ ایران کیخلاف دباؤ ڈالنے اور پابندیوں لگانے کا سلسلہ جاری رہے تب تک اسلامی جمہوریہ ایران اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ میں کلیمین کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ امریکیوں کو جاننا ہوگا کہ منفی اور جبر باتوں کا جواب جبر ہے اور ایرانی قوم کبھی امریکی لالچ اور جبر کے سامنے ہتیھار نہیں ڈالے گی اور اپنے مفادات کا دفاع کرے گی۔
انہوں نے جدید جنریشن کے سنٹری فیوجز میں گیس کی انجکشن کے عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ امریکی حالیہ پابندیوں کی جوابی کاروائی تھی۔
سامح یہ نے کہا کہ امریکی حالیہ پابندیوں کے رد عمل میں جدید جنریشن کے سنٹری فیوجز میں گیس کی انجکشن کے اقدام کا امریکیوں کیلئے پیغام یہ ہے کہ ایرانی قوم کو امریکی پابندیوں اور دباؤ سے کوئی ڈر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، اورجوہری صنعت میں ہماری سرگرمیاں بالکل پُرامن ہیں اور ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ہماری ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu