تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے معاہدے کے حصول کیلئے کسی حل نکالنے کی راہ میں امریکی فریق کیجانب سے لالچ سے دستبردار ہونے اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز جمعرات کو قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ "شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے جوہری مذاکرات کی تازہ ترین رپورٹ پیش کی اور دونوں فریقین نے اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان ملک ایک اچھے، طاقتور اور پائیدار معاہدے کے حصول کیلئے سنجیدہ عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے معاہدے کے حصول کیلئے کسی حل نکالنے کی راہ میں امریکی فریق کیجانب سے لالچ سے دستبردار ہونے اور حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دراین اثنا قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے بھی ایران کے منطق پر مبنی موضع کی حمیات اور تصدیق کی۔
 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز