تفصیلات کے مطابق، کورونا وبا کے پھیلاؤ اور صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت کی وجہ سے ایران کی 10 ویں بین الاقوامی ایئرشو کا ہوا بازی اور ایرو اسپیس صنعتوں کے شعبے میں سرگرم کمپنیوں اور اداروں کی موجودگی سے آج بروز منگل (18 مئی) کو ورچوئل انعقاد کیا۔
اس موقع پر دسویں ایران بین الاقوامی ہوائی نمائش کے سکریٹری نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نمائش کا یہ دور جدید انداز میں ایرانی ہوا بازی کی صنعت میں پچھلے 2 سالوں کے دوران، ایروایس اور ہوا بازی کی صنعتوں کے شعبے کی کامیابیوں اور پیشرفتوں کا متعارف کرانے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔
"بیژن بنکدا"ر نے مزید کہا کہ اب سے، اس نمائش کے 11 ویں دور کا حقیقی دنیا میں انعقاد کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور ایران بین الاقوامی فضائی نمائش کے 11 ویں ایڈیشن میں ایرو اسپیس کے مختلف شعبوں میں سرگرم ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے فعال موجودگی کی کوشش کی جارہی ہے۔
فضائی شو کے شائقین اس سال کی نمائش کے پرکشش شوز دیکھ سکتے ہیں، جو پہلی مرتبہ ویب سائٹ www.iranairshow.com میں ایک نئی اور جدید ترین انداز تھری ڈی میں میں نشر کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ