9 فروری، 2021، 8:03 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84224536
T T
0 Persons
 ایران میں 700 ہزار سے زائد گاڑیوں کی تیاری

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے پچھلے 10 مہینوں کے دوران، 700 ہزار 800 مختلف قسم کی گاڑیوں کو تیار کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9۔13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسی عرصے کے دوران، 68 ہزار 298 پیک آپ کاروں کی تیاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تا ہم گزشتہ 10 مہینوں کے دوران، ملک میں ایک ہزار 537 بس، منی بس اور وین کی تیاری گئی ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7۔9 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسی عرصے کے دوران، زارعتی مشینوں کی تیاری کے شعبے میں ملک کے اندر 519 کمبائن ہارویسٹر اور 17 ہزار 713 ٹریکٹروں کی تیاری کی گئی ہے جس میں بالترتیب 2۔42 اور 6۔13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ایرانی محکمہ برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں گزشتہ سال کے اختتام تک گاڑیوں کی تیاری کی گنجائش 2 ملین 699 ہزار تک پہنچ گئی ہے جس میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد 8۔16 گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 1979ء اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدا میں ملک میں صرف 160 ہزار گاڑی تیار کی جاتی تھیں۔

پھر 2012ء میں ملک میں گاڑیوں کی تیاری کی صلاحیت ایک ملین 900 ہزار کی تعداد تک پہنچ گئی؛ اور اب موجودہ حکومت کے دوران اور 2021ء تک گاڑیوں کی تیاری میں 42 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 2016ء کے آخر تک ملک میں گاڑیوں کی پیداواری صلاحیت 2 ملین 214 ہزار کی تعداد تک پہنچ گئی اور 2019ء کے آخر تک اس میں اضافہ ہوکر 2 ملین 607 ہزار کی تعداد تک پہنچ گئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .