1 ستمبر، 2020، 4:07 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84023370
T T
0 Persons
امریکی رہنماؤں کے چہروں پر بے بسی کی علامتیں دیکھی جاسکتی ہیں: ایرانی حکومتی ترجمان

تہران، ارنا – ایران کے حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے عوام پر پابندیوں اور دباؤ کی پالیسی جلد از جلد ناکام ہوگی اور آج سے ہم امریکی حکومت کے رہنماؤں کے چہروں پر شکست اور بے بسی کے آثار دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بات علی ربیعی نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ پومپیو امریکی تاریخ کا سب سے ناکام سکریٹری آف اسٹیٹ ہے اور امریکہ کو یہ جان لینا چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے اور یہ نیا ہتھکنڈہ ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے، امریکی حکومت سلامتی کونسل کے غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ربیعی نے یو اے ای اور صہیونی ریاست کے درمیان تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں صہیونی ریاست کا پیر کھولنے کیلیے متحدہ عرب امارات کے اقدام کو ایک خطرہ سمجھتی ہیں یہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے اور ہم اس موجودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرے کو برداشت  نہیں کریں گے.

انہوں نے ایک ٹرگر میکانزم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرگر میکانزم یا اسنیپ بیک ایک جعلی لفظ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .