13 جولائی، 2020 8:47 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83854547
0 Persons
ایران سے تعلقات کے فروغ کی اہمیت دیتے ہیں: چین

بیجنگ، ارنا- چینی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے دونوں ملکوں کے درمیان جامع تعاون منصوبے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کا ان کا ملک تمام ملکوں بالخصوص ایران سے تعلقات کے فروغ کی اہمیت دیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "ہوا چون اینگ" نے پیر کے روز بیجنگ میں پیرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران، چین کا دوست ملک ہے اور تہران اور بیجنگ اپنے معمول تعلقات کا تحفظ کرتے ہیں۔

انہوں نے ایران اور چین کے درمیان معاشی اور سیکورٹی شعبوں میں جامع تعاون منصوبے کے مسودے سے نیویارک ٹائمز کی رسائی  اور اس معاہدے سے معاشی اور سلامتی شعبوں میں ایران میں چینی اثر و رسوخ بڑھ جانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس حوالے سے لاعلم ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران، ایران اور چین کے درمیان جامع تعاون منصوبے سے متعلق مختلف ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے حالہ دنوں میں ایرانی پارلمنیٹ کے اجلاس میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون منصوبے سے متعلق کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے اور اس حوالے سے مختلف عرصوں میں واضح طور پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر اور ایرانی سپریم لیڈر کے درمیان ملاقات میں اس موضوع پر بات چیت ہوئی اور اسی وقت سے اب تک اس حوالے سے تمام معلومات کو واضح طور پر منظر عام لایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سید عباس موسوی" نے بھی آج بروز پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوست ممالک سے تعاون پر تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ جامع تعاون کیخلاف بیانات کی جڑیں بیرونی ہیں اور اس میں انقلاب مخالف عناصر کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =